Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران چینی 8 سے 10 روپے مہنگی ہوئی
شائع 05 ستمبر 2023 11:29am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 174 روپے اور بازار میں 190 روپے کلو ہوگئی ہے۔

شہریوں نے مہنگی چینی کا استعمال کم کردیا، دکاندار بھی قیمت میں اضافے کے باعث فروخت میں کمی سے پریشان ہیں۔

شہر میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 8 سے 10 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی پَر لگنے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گھر میں ڈکیتی، ڈاکو چینی اور گھی لیکر فرار

افغانستان اسمگل کی جانیوالی چینی کی بھاری کھیپ پکڑی گئی، 20 ٹرک ضبط

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا دام 174 روپے کلو ہے جس کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں بھی چینی مہنگی کردی گئی۔

دوسری جانب لاہور میں بھی چینی کی قیمت دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے، کہیں 175 روپے فی کلو تو کہیں ایک 190 روپے پر چینی کا ریٹ پہنچ گیا ہے۔

sugar mills

sugar

sugar price