Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں : اے این پی رہنما شیرولی باغی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

فائرنگ انجینئیرنگ یونیورسٹی کے قریب کی گئی
شائع 05 ستمبر 2023 10:57am
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیرولی باغی جاں بحق ہوگئے، فائرنگ انجینئیرنگ یونیورسٹی کے قریب کی گئی۔

بنوں میں ڈی آئی خان روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیرولی باغی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش ڈی ایچ کیو منتقل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ انجینئیرنگ یونیورسٹی کے قریب کی گئی، جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیرولی باغی موقع پر دم توڑ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔

firing incident

KPK Police