Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد لاہور پہنچ گیا

بھارت میں فرینڈلی حکومت آئی تو ان کی ٹیم بھی آجائے گی، ذکاء اشرف
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2023 04:04pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا چار رکنی وفد بذریعہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچ گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ وفد کے استقبال کے لئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف نجی ہوٹل پہنچے تھے۔

اس موقع پرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہا کہ ایشیا کپ کے میچز کے وینیوز پر بات ہورہی ہے، البتہ بھارت میں فرینڈلی حکومت آئی تو ان کی ٹیم بھی آجائے گی۔

پی سی بی کے مطابق وفد میں شامل افراد 7 ستمبر تک لاہور میں قیام کریں گے، اس دوران وہ ایشیا کپ کے دو میچز قذافی اسٹیدیم میں دیکھیں گے جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد پی سی بی حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کرے گا۔

بھارتی وفد کی قیادت بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی کر رہے ہیں جب کہ وفد بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا، یودھویر سنگھ اور سیکرٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم شمل ہیں۔

نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ راجیو شکلا نے لاہور پہنچ کر ذکاء اشرف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ چل رہا ہے جس کی پاکستان ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، ہم پی سی بی کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔

ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ بھارتی وفد کا ایشیا کپ کے لئے پاکستان آنے پر شکرگزار ہوں کہ انہوں نے دعوت قبول کرکے عزت افزائی کی، امید ہے پاک بھارت کرکٹ تعلقات مزید آگے بڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک بھارت فرینڈلی ویڈیوز، گوتم گھمبیرکی ’شرما اینڈ کو‘ پر کڑی تنقید

پاکستان کو طعنہ دینے پر عرفان پٹھان اپنے ہم وطنوں کے ہاتھوں رسوا ہوگئے

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے راجر بینی اور راجیو شکلہ کے ہاتھ پکڑ کر اٹھا دیئے۔

lahore

BCCI

ASIA CUP 2023

zaka ashraf

BOARD OF CRICKET IN INDIA (BCCI)