Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت کا 7 ستمبر کو لاہور میں تعطیل کا اعلان

نگران وزیر اعلی کا داتا دربار کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا
شائع 04 ستمبر 2023 02:52pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پنجاب حکومت نے صوفی بزرگ داتا گنج بخش سید علی ہجویری (رح) کے سالانہ عرس کی مناسبت سے لاہور میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

صوبائی حکومت نے شہر میں سات ستمبر بروز جمعرات کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ رات کو داتا دربار کے دورے کے دوران نگران وزیر اعلی نے کہا کہ تین روزہ عرس کی تقریب (کل) منگل کو شروع ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ تقریبات تین دن تک جاری رہیں گی اور اس کے لیے بہتر انتظامات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

lahore

Data Darbar