Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ بار کونسل چیف جسٹس کو اگلے ہفتے الوداعی عشائیہ دے گی

جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو چیف جسٹس کے منصب سے ریٹائرڈ ہوں گے
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2023 12:47pm
یف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال۔ فوٹو — فائل
یف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کو الوداعی عشاٸیہ دے گی۔

سپریم کورٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو الوداعی عشاٸیہ 13 ستمبر کو دیا جاٸے گا۔

بار کی طرف سے سپریم کورٹ جج کی ریٹائرمنٹ پر عشاٸیہ دینے کی روایت ہے، جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو چیف جسٹس کے منصب سے ریٹائرڈ ہوں گے۔

واضح رہے کہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو حلف اٹھائیں گے۔

Supreme Court

CJP Bandial

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)