Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارے پاس ٹرین مارچ اور اسلام آباد میں دھرنے کا بھی آپشن ہے، حافظ نعیم

آئی ایم ایف ایک قبضہ کرنے والا ادارہ ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی
شائع 04 ستمبر 2023 11:54am
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان۔ فوٹو — فائل
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان۔ فوٹو — فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایک قبضہ کرنے والا ادارہ ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم چاروں گورنر ہاؤس پر دھرنا دیں گے، ہمارے پاس لانگ مارچ، ٹرین مارچ اور اسلام آباد میں دھرنا دینے کا آپشن بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتائیں گے کے الیکٹرک مافیا سب سے بڑی مافیا ہے، وائٹ کالرز کرمنلز کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں، لہٰذا کے الیکٹرک کے لائسنس کو منسوخ کرنے کی تحریک آگے بڑھائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ لوگ خود سے احتجاج کرتے ہیں تو انارکی پھیلتی ہے، سوشل میڈیا پر دیکھیں وزراء نکلتے ہیں تو لوگ ان کا کیا حال کرتے ہیں، لوگ خود سے احتجاج کرتے ہیں تو انارکی پھیلتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق آئی ایم ایف کا جواب آج ملنے کا امکان

کراچی: بجلی بلوں کیخلاف جماعت اسلامی کے احتجاج کے بعد 2 مقدمات درج

امیر جماعت اسلامی کا گورنر ہاؤسز پر دھرنا دینے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پحھلی حکومت کے آدھے وزرا دبئی، لندن، امیریکا بیھٹے ہیں اور یہی لوگ پھر واپس آکر پاکستان پر مسلط ہوتے ہیں۔

karachi

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

K-Electric

Relief on Electricity Bills