Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی پَر لگنے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

وزارت فوڈ سکیورٹی حکام نے چینی کی قیمت میں اضافے کو مصنوعی قرار دے دیا
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2023 01:06pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

ڈالر اور فی تولہ سونے کے بعد ملک میں چینی بھی نایاب ہوگئی۔

کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی کلو چینی 205 سے بڑھ کر 220 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ شہر کے مضافات میں چینی 230 روپے فی کلو میں بھی فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب چمن میں بھی چینی سمیت کھانے پینے کی مختف چیزوں کی قیمتیں مزید اضافہ ہوا ہے، فی کلو چینی 15 روپے اضافے سے 230 روپے پر پہنچ چکی ہے۔

وزارت فوڈ سکیورٹی حکام نےچینی کی قیمت میں اضافے کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے زخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جنوری میں چینی برآمد کرنے کا فیصلہ بھی قیمت میں اضافے کا باعث بنا، چینی کی برآمد کی اجازت سے شوگر انڈسٹری نے فائدہ اٹھایا۔

ذرائع وزارت فوڈ سکیورٹی نے کہا کہ جنوری میں چینی کی قیمت 85 سے 90 روپے فی کلو تھی تاہم چینی برآمد فیصلے کے بعد مسلسل قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا، البتہ وزارت فوڈ سیکورٹی متعلقہ اداروں کو کارروائی کی ہدایت دے چکی ہے۔

ملک میں چینی کے 1.815ملین میٹرک ٹن زخائرموجود ہیں اور چینی کی ماہانہ کھپت 0.65 ملین میٹرک ٹن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیمنٹ کی بوریوں میں چینی افغانستان اسمگل کئے جانے کا انکشاف

افغانستان اسمگل کی جانیوالی چینی کی بھاری کھیپ پکڑی گئی، 20 ٹرک ضبط

واضح رہے کہ چار روز کے دوران فی کلو چینی کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

sugar mills

quetta

sugar price