Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، سندھ کے ترقیاتی فنڈز منجمد ہونے پر تحفظات کا اظہار

صوبے کے ترقیاتی فنڈز منجمد ہونے سے عوام کی مشکلات بڑھیں گی، تاج حیدر
شائع 03 ستمبر 2023 06:09pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پیپلزپارٹی الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں صوبے کے ترقیاتی فنڈز منجمد ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خط میں تاج حیدر کا کہنا تھا کہ صوبے کے ترقیاتی فنڈز منجمد ہونے سے عوام کی مشکلات بڑھیں گی، سندھ میں سیلاب سے تباہی کے بعد گھروں کی تعمیر ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں انھوں نے مزید کہا کہ غریبوں کے بجٹ پر پابندی لگانا انتہائی ظالمانہ فیصلہ ہے۔

تاج حیدر نے مزید لکھا کہ بازار بند ہیں، بجلی کے بل جلائے جا رہے ہیں، لوگ سڑکوں پر ہیں۔

پیپلزپارٹی رہنما نے مزید موقف اپنایا کہ درخواست ہے جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز فوری بحال کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے سامنے شرط رکھ دی

نگراں سندھ حکومت نےاعلیٰ افسران کےتبادلوں کی تیاری شروع کردی

خط میں مزید لکھا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اس بات پراتفاق ہوا تھا کہ نگراں حکومت کو بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

electricity bill

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

general elections 2023