Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں سینئر طالب علم کی اسکول بس میں 6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی

اسکول انتظامیہ کا مقدمہ واپس لینے کیلئے زور
شائع 03 ستمبر 2023 05:01pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بھارتی دارالحکومت دہلی میں 6 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق دہلی کے بیگم پور علاقے میں اسکول بس کے اندر ایک 6 سالہ نابالغ لڑکی کو سینئیر طالبعلم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ کو اس واقعے کے بارے میں 23 اگست کو پتہ چلا، جب انہوں نے دیکھا کہ لڑکی کا بیگ پیشاب سے بھیگا ہوا ہے۔

جب پوچھ گچھ کی گئی تو بچے نے اپنی ماں کو بتایا کہ اسکول بس میں ایک سینئر طالب علم نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

والدین نے الزام عائد کیا کہ اگلے دن اسکول حکام کو واقعے کی اطلاع دیے جانے کے بعد اسکول کے چیئرمین نے انہیں شکایت واپس لینے کو کہا۔

والدین نے دعویٰ کیا کہ اسکول انتظامیہ نے متاثرہ بچی کی شناخت بھی ظاہر کردی۔

ایک سینئر ہندوستانی پولیس افسر نے بتایا کہ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 354 (عورت پر حملہ یا اس کی عزت کو مجروح کرنے کے ارادے سے کی گئی مجرمانہ زبردستی)، 228 اے (بعض جرائم کے شکار کی شناخت کا انکشاف) اور 10/21 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

بیوی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے والا شوہرساتھیوں سمیت گرفتار

بھارت میں اصل دکھائی دینے والے کاغذ کے لنگوروں سے بندروں کو ڈرانے کا منصوبہ

’ایک ملک، ایک الیکشن‘ بھارت کا مرکزی و ریاستی انتخابات ایک ساتھ کرانے کیلئے اہم اقدام

پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکشوئل آفنس (پوسکو) ایکٹ بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔

دہلی کمیشن برائے خواتین (DCW) نے بھی اس کیس کے سلسلے میں کی گئی کارروائی کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں۔

ڈی سی ڈبلیو کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے ایف آئی آر کی کاپی اور کیس میں کی گئی کسی بھی گرفتاری کی معلومات طلب کی ہیں۔

اپنے نوٹس میں کمیشن نے یہ بھی استفسار کیا کہ کیا چیئرمین، اسکول منیجر، پرنسپل، وائس پرنسپل اور اسکول کے دیگر حکام کے خلاف مبینہ طور پر معاملے کی اطلاع نہ دینے اور بچی کی شناخت ظاہر کرنے کے الزام میں پوسکو ایکٹ کے تحت کوئی ایف آئی آر درج کی گئی یا نہیں۔

india

rape cases

Child Rape

School Bus

Student Rape