Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج کے جے ایف تھنڈر طیارے مصر پہنچ گئے

بھارت اور امریکہ سمیت 34 ممالک کے طیارے مصر میں جمع
شائع 03 ستمبر 2023 04:15pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کا ایک دستہ مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس پر دو ہفتے تک جاری رہنے والی کثیر القومی فضائی مشق ”برائٹ اسٹار 2023“ میں شرکت کیلئے پہنچ گیا ہے۔

مصر 1995 سے دنیا بھر کے ممالک کو اس مشق میں حصہ لینے کی دعوت دیتا آرہا ہے اور اسے دنیا کی سب سے بڑی اور پیچیدہ مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک میں تبدیل کر دیا ہے۔

اس مشق کے بنیادی مقاصد میں شریک ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا، مشترکہ طور پر سیکھنے کے مواقع کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کرنا، فضائی جنگ کے حقیقت پسندانہ منظرناموں کی تقلید کرنا اور فضائی افواج کو آپریشنل تیاری کے حقیقی وقت کا اندازہ فراہم کرنا شامل ہے۔

مزید پڑھیں

امریکا میں امیروں کی جنت ارضی بسانے کا منصوبہ سامنے آگیا

ہر6 ماہ بعد ملک تبدیل کرنیوالا یورپی جزیرہ

چین کے نئے نقشے پر ملائیشیا کو اعتراض کیوں؟

دو ہفتوں کے دوران شمال مغربی قاہرہ کے صحرائی علاقے میں ہونے والی اس مشق میں پاکستان، سعودی عرب، قطر، امریکہ، ہندوستان اور یونان سمیت 34 ممالک کے فضائی، بحری اور زمینی اثاثے اکٹھے ہوں گے۔

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پیچیدہ سیکیورٹی ماحول اور عصری اسٹریٹجک چیلنجز کی روشنی میں، برائٹ سٹار 2023 جیسی مشقیں پاک فضائیہ کو دوست ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو بڑھانے کے قابل بناتی ہیں۔‘

Egypt

JF 17 Thunder

Bright Star 2023