Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج پر جماعت اسلامی کے خلاف مقدمہ درج

مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل
شائع 03 ستمبر 2023 03:34pm

بجلی کے زائد بلوں کے خلاف احتجاج کرنے پر جماعت اسلامی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں کار سرکار میں مداخلت اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پشاور میں جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے کے متن کے مطابق سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور دکانیں بند کرانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے ملک بھر میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔

Jamat e Islami

electricity bill