Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

پنجاب، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 70 مریضوں میں ڈینگی کیسز کی تصدیق

رواں سال صوبے کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 1415 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے
شائع 03 ستمبر 2023 10:17am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 70 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 1415 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 542 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ روز 36 نئے مریض سامنے آئے۔

علی جان خان نے کہا کہ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کُل 260 مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ روز 17 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کُل 164 مریض رپورٹ ہوئے اور گزشتہ روز 2 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 109 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

punjab

dengue