Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کے بلوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

آئندہ کے لائحہ عمل اور شیڈول کا اعلان کیا جائے گا
شائع 03 ستمبر 2023 09:57am
امیر جماعت اسلامی سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق

بجلی کے بلوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کیلئے رات 12 بجے کا وقت دیا تھا۔

قیصر شریف نے کہا کہ اجلاس آج منصورہ میں 11 بجے شروع ہوگا اور جماعت اسلامی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: تاجروں نے بجلی بلوں کی قسطیں مسترد کردیں، نگراں حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم

یاد رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی اور بلوں میں اضافہ کے خلاف ہڑتال کے دوران ملک بھر میں مظاہرے ہوئے۔

لاہور، کراچی اور پشاور میں بڑے پیمانے پر بازار بند رہے، سنسان بازاروں میں بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں غیر معقول اضافے پر مذمتی بینرز آویزاں تھے۔

electricity price

Jamat e Islami

Electricity Tariff

electricity bill

Siraj Ul Haq