Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 80 لاکھ کی بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم نے ساتھیوں کےساتھ میٹروول میں ڈکیتی کی تھی، ترجمان رینجرز
شائع 03 ستمبر 2023 08:36am

کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے ایک ڈاکو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق 21 اگست کو ملزم نے ساتھیوں کےساتھ میٹروول میں ڈکیتی کی تھی۔

ملزمان نے کیشیئرسے 80 لاکھ روپے چھینے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی، پٹرول پمپ کے کیشیر سے رقم چھیننے کا مقدمہ درج

ترجمان کا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 23 جولائی کو ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کوقتل بھی کیا تھا۔

مزید کہا کہ ملزم نے250سےزائد ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔

Sindh Rangers

Crime

Karachi Crime

Karachi Street Crimes