Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

لاہور میں خواتین کا ڈکیت گینگ سرگرم

خاتون سمیت تین افراد موٹرسائیکل چھین کر فرار
شائع 02 ستمبر 2023 10:51pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

لاہور میں خواتین بھی ڈکیت گینگ کا حصہ بن کر وارداتیں کرنے لگیں، صوبائی دارالحکومت میں خاتون سمیت تین افراد ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

جوہر ٹاؤن لاہور میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری سے خاتون سمیت تین افراد موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

چھینی گئی موٹرسائیکل پر خاتون سب سے پیچھے بیٹھیں جس نے پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔

پولیس نے درخواست وصول کرلی ہے تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

مزید پڑھیں

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، داعش کی 5 دہشتگرد خواتین گرفتار

کراچی: 96 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل پکڑا گیا

راولپنڈی: میٹرو بس میں آگ لگ گئی، دو افراد زخمی

دوسری طرف شہر بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 518 ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جبکہ پولیس چین کی بانسری بجا رہی ہے۔

lahore

CCTV

Bike Robbary

Woman Robbers Gang