عراق میں بس کو حادثہ، کم از کم 16 زائرین جاں بحق
عراق کے شمالی علاقے میں ہوئے میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ اربعین کے لیے لاکھوں لوگوں کے کربلا میں جمع ہونے کے دوران پیش آیا۔
جاں بحق افراد میں زیادہ تر شیعہ ایرانی زائرین تھے۔
ریاستی خبر رساں ایجنسی ”آئی این اے“ نے ہفتے کو صلاح الدین صوبے میں ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر خالد برہان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دوجیل اور سامرا شہروں کے درمیان ہونے والے حادثے میں کم از کم 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خالد برہان نے حادثے کے حالات کی تفصیل نہیں بتائی، لیکن کہا کہ مرنے والوں میں سے زیادہ تر ایران سے آئے تھے۔
صلاح الدین میں ایک طبی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ جمعہ کی آدھی رات سے کچھ دیر پہلے دو منی بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
مزید پڑھیں
ممبئی پولیس نے تاج ہوٹل پر دہشتگرد حملے کی اطلاع دینے والا دھرلیا
چین کے نئے نقشے پر ملائیشیا کو اعتراض کیوں؟
’ایک ملک، ایک الیکشن‘ بھارت کا مرکزی و ریاستی انتخابات ایک ساتھ کرانے کیلئے اہم اقدام
اہلکار نے عینی شاہدین کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے ڈرائیوروں میں سے ایک گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا تھا۔
انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد 18 بتائی۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اربعین شروع ہونے کے بعد سے اس سال 26 لاکھ زائرین جن میں سے اکثر ایران سے ہیں، سڑک یا ہوائی راستے سے عراق میں داخل ہوئے۔
یہ اجتماع پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے نواسے امام حسین کی شہادت کے 40 روزہ سوگ کے اختتام کی علامت ہے۔ جو 6 اور 7 ستمبر کو ختم ہو رہا ہے۔
Comments are closed on this story.