Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’داماد تشدد کرکے گھر چھوڑ گیا لیکن بیٹی بچ نہ سکی‘

رابعہ کو اس کے شوہر کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اہل خانہ
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2023 07:43pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

کراچی میں لیاقت آباد چراغ ہوٹل کے قریب پر اسرار طور پر جاں بحق خاتون کو سپرد خاک کردیا گیا۔ اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ 25 سالہ رابعہ کو شوہر کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

رابعہ کی موت پر والدہ غم سے نڈھال ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد داماد میری بیٹی کو میرے گھر چھوڑ گیا تھا۔

والدہ نے مزید بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کا علاج کرایا لیکن وہ نہیں بچ سکی۔

انھوں نے کہا کہ بیٹی کے قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے، قانونی کارروائی کروائیں گے۔

رابعہ کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی ایک بچے کی ماں تھی، پولیس رپورٹ درج کرنے میں ٹال مٹول کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

لاہور، خاتون کو قتل کرنیوالا ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

چار بچوں کی ماں خاتون ایجوکیشن آفیسر کو بیروزگار شوہر نے قتل کردیا

گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، ملزمان میاں بیوی گرفتار

دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تشدد کا واقعہ کورنگی میں ہوا اور پھر لڑکی گھر آگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

karachi

Murder

Torture

Karachi Police