Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگرپاکستان کو ہرانا ہے تو ۔۔۔ اے بی ڈویلیئرزنے بھارت کو جیت کا گُربتادیا

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹرنے کیا کہا
شائع 02 ستمبر 2023 01:54pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈویلیئرز نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے اہم ٹاکرے میں بابرا عظم کو بھارتی سورماؤں کیلئے مشکل کھڑی کرنے والا پلیئر قراردے دیا۔

اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کرنے والے لیجنڈری کرکٹر نے روایتی حریفوں کے میچ سے قبل پاکستانی کپتان کو دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ، ’مجھے بابر اعظم کی بات کرنا پسند ہے کیونکہ وہ بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، وہ پاکستانی بیٹنگ آرڈر کے مضبوط کھلاڑی ہیں‘۔

مسٹر 360 کہلانے والے ڈویلیئرزنے بھارت کو مشورہ دیتے ہوئے کہ اگر وہ پاکستان کو شکست دینا چاہتے ہیں تو انہیں بابراعظم کوجلد پویلین واپس بھیجنا ہوگیا کیونکہ وہ بیٹنگ لائن اپ کے ایسے کھلاڑی ہیں جو پوری ٹیم کو ساتھ لیکرچلتا ہے’۔

سابق کرکٹرنے مزید کہا کی ایشیا کپ اورکرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابی کا بڑا انحصار بابراعظم کی بیٹنگ پربھی ہوگا۔

ڈویلیئر نے بتایا کہ بابرسے ان کی ملاقات پلیئرکی کم عمری میں ہوئی تھی اور وہ سمجھ گئے تھے کہ بابر جلد ایک عظیم کھلاڑی بننے والے ہیں، انہوں نے کرکٹ کے فارمیٹس میں دنیا بھرکے بولنگ اٹیک کیخلاف غیرمعمولی کارکردگی دکھائی’۔

india

پاکستان

ASIA CUP 2023