Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’عوام مہنگائی کے باعث شدید پریشان ہیں جس کا ہمیں احساس ہے‘

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا بجلی میں اضافے کیخلاف ہڑتال پر رد عمل
شائع 02 ستمبر 2023 01:51pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے ہڑتال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومتیں عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ عوام مہنگائی کے باعث شدید پریشان ہیں جس کا ہمیں احساس ہے۔

مقبول باقر کا کہنا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں مل کر عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کررہی ہیں،احتجاج سب کا جمہوری حق ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ احتجاج دوسروں کے لیے زحمت کا باعث نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے احتجاج کرنے والوں کو عوام کی جان و مال کا خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی اور کہاانتظامیہ احتجاج کو پُرامن بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرے گی۔

پاکستان

electricity price