Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سوئٹزرلینڈ نے پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپس کا اعلان کر دیا

امیدوار 30 ستمبر تک درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں
شائع 02 ستمبر 2023 04:11pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کرپاکستانی طلبا کیلئے آئندہ تعلیمی سال 2024-25 کیلئے ”ایکسیلینس اسکالرشپ“ کا اعلان کیا ہے۔

سوئس کنفیڈریشن ہرسال ایکسیلینس اسکالرشپس دیتی ہے جس میں 180 سے زائد ممالک کے اسکالرز اور ریسرچرز کو سوئٹزرلینڈ کے اندر تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔

یہ اسکالرشپس مختلف شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ ریسرچرز کے لیے دستیاب ہیں، اور کم از کم ماسٹرز ڈگری والے ہی اس کے اہل ہوں گے۔

یہ پروگرام سوئٹزرلینڈ میں ڈاکٹریٹ یا پوسٹ ڈاکٹریٹ کی سطح پر تحقیق یا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں افراد کا خیرمقدم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ویزے سے رہائشی پرمٹ تک: ترکی میں تعلیم کے خواہشمند طلبہ کیلئے مکمل گائیڈ

افغان محکمہ تعلیم خواتین کیلئے یونیورسٹیاں کھولنے کوتیار، طالبان قیادت کی اجازت کا انتظار

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم نے 9 مئی واقعات کیخلاف قرارداد منظور کرلی

سوئس گورنمنٹ ایکسیلینس اسکالرشپس کا بنیادی مقصد ماسٹر یا ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرنے والے غیر ملکی ریسرچرزکے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنا ہے۔

اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کا انتخاب فیڈرل کمیشن فار اسکالرشپس فار فارن اسٹوڈنٹس (ایف سی ایس) کی نگرانی میں کیا جائے گا۔

خواہش مند امیدواروں کیلئے ماسٹرز کے بعد ایک سال کی تحقیق، ماسٹرز کے بعد تین سالہ پی ایچ ڈی ، اور ایک سالہ پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام رکھے گئے ہیں۔

سفارت خانے کی جانب سے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اضافی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

یہ قدم سوئٹزرلینڈ کے تعلیمی اور عالمی تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

تعلیم

Pakistani Students

switzerland

SCHOLARSHIP