Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمگیر ترین کی موت پر فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ

موت کو خودکشی قرار دے دیا گیا، عالمگیر ترین کے ہاتھ کے نشان پستول پر تھے
شائع 02 ستمبر 2023 01:05pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سربراہ استحکام پاکستان جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیرترین کی موت کی وجہ سے متعلق فارنزک رپورٹ سامنے آگئی ۔

رپورٹ میں عالمگیرترین کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔

فارنزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمگیر ترین کے پستول پر انگلیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق عالمگیر ترین کی موت خود کشی ہے۔

رپورٹ میں کنپٹی پر بہت قریب سے گولی مارنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمگیر ترین نے 6 جولائی کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں اپنے فلیٹ پرخود کوگولی مار کرخودکشی کی تھی۔

ان کے بھائی جہانگیر ترین نے اس حوالے سے کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کروائی تھی۔

پاکستان

Alamgir Tarin