Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ملازمہ تشدد کیس: رضوانہ کی ری کنسٹرکٹو سرجری آخری مراحل میں

کمر کی اسکن گرافٹنگ کے بعد رضوانہ کو بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی
شائع 02 ستمبر 2023 01:08pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرگودھا میں سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ کی ری کنسٹرکٹو سرجری آخری مراحل میں داخل ہوگئی، سر کی سکن گرافٹنگ کے بعد سیشن ختم ہو جائیں گے۔

رضوانہ لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے۔

سربراہ پلاسٹک سرجنز ٹیم ڈاکٹر رومانہ کے مطابق رضوانہ کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ بچی کی ری کنسٹرکٹو سرجری اب ختم ہونے والی ہے۔ سر کے زخم کا سیشن آخری ہوگا جو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

ڈاکٹر کے مطابق پہلا سیشن بچی کے سر کے زخم کے معائنے کے بعد پیر یا منگل کو ہوگا جبکہ دوسرا سیشن کچھ روز کے وقفے کے بعد ہوگا۔

رضوانہ کے کمر کی سکن گرافٹنگ کامیاب ہوئی جسکی وجہ سے بچی کو اب بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم پلاسٹک سرجنز کی ٹیم پیر کو رضوانہ کی امیونٹی لیول دیکھ کر سرجری کا فیصلہ کرے گی۔

lahore

rizwana