Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا گرفتار

خاتون بچوں کو اسکول سے واپس لے کرآرہی تھی
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2023 01:29pm
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

لاہورمیں وحدت کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دو روز قبل خاتون اپنے بچوں کو اسکول سے واپس لے کرآرہی تھی کہ ملزم سکندر نے خاتون کو زبردستی پکڑا اور نازیبا حرکات کیں۔

خاتون نے ملزم کے خلاف درخواست وحدت کالونی تھانے میں جمع کرائی تھی۔

ایس ایچ او افضال رؤف اور پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں و زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔

lahore

Punjab police