Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ ٹاکرے سے قبل پاکستانی اوربھارتی کھلاڑیوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

بھارت کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی
شائع 02 ستمبر 2023 12:14pm
اسکرین گریب: دی نیوز انٹرنیشنل/ویب سائٹ
اسکرین گریب: دی نیوز انٹرنیشنل/ویب سائٹ

ایشیا کپ2023 کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا آج کینڈی کے پالے کیلے اسٹیڈیم میں ہوگا۔

میچ کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہوگا جس کیلئے دونوں ممالک کے شائقین انتہائی پرجوش ہیں۔

میچ سے قبل پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کی پریکٹس سائیڈ لائن پرمنفرد اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

کھلاڑی دوستوں کی طرح گھلےملے، ایک دوسرے سے احوال پوچھا اورمیچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔

مزید پڑھیں:

ایشیا کپ: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل شائقین کیلئے خوشخبری

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب اور کہاں ہونے جا رہا ہے؟

ایشیا کپ 2023: پہلی بار بھارت کی جرسی پر ’پاکستان‘ کا نام نمایاں

بھارتی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اورسابق کپتان ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

شاداب خان، شاہین آفریدی، وکٹ کیپربلے باز محمد رضوان کی ویرات کوہلی سے ملاقات ہوئی تو بھارتی کھلاڑی نے ان سے ہنسی مذاق کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

گراؤنڈ پر پریکٹس کرتے ہوئے ویرات کوہلی پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف سے ملے، میچ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 میں بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نیپال کے خلاف پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پلیئنگ الیون کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان پر مشتمل ہے، ٹیم میں حارث رؤف، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور فخر زمان بھی شامل ہیں۔

india

cricket

پاکستان

virat kohli

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023