Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایمان مزاری کی ضمانت منظور، کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کا حکم

سیکرٹری ، آئی جی ، ڈی جی ایف آئی ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے، عدالت
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2023 11:27am
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری کی ضمانت منظورکرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ ایمان مزاری کی درخواست ضمانت اے ٹی سی جج ابو الحسنین ذوالقرنین نے منظور کی۔

عدالت نے ایمان مزاری کی ضمانت 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظورکی۔

وکیل احسن پیرزادہ نے ریکارڈ آنے پر ضمانت کیلئے درخواست پر دلائل دیے۔

دونوں فرقین کے دلائل مکمل ہونے پر جج ابوالحسنات نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایمان مزاری کی گرفتاری سے روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس کے تحت سیکرٹری، آئی جی ، ڈی جی ایف آئی ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے۔

حکم نامے کے مطابق سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کیخلاف مقدمات سے متعلق آگاہ کریں۔ ایس ایس پی آپریشنزکے مطابق اسلام آباد میں ایمان مزاری کیخلاف 3مقدمے درج ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اسلام آباد کے دومقدمات میں ضمانت پرہے۔

پٹیشنرکی والدہ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھرگرفتاری کا خدشہ ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم نامے میں ہدایت کی کہ سیکرٹری داخلہ، آئی جی ، ڈی جی ایف آئی اے ایمان مزاری کوگرفتارنہیں کریں گے۔سیکرٹری داخلہ ،پولیس اورایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت بھی نہیں کریںگے، حکام یقینی بنائیں ایمان مزاری کواسلام آباد کی حدود سے باہرنہ لے جایا جائے گا۔

Islamabad High Court

Iman Mazari