ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نذر، پاکستان سُپر فور میں کوالیفائی کرگیا
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نذر ہوگیا۔ میچ ختم کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔میچ میں پاکستانی بولرز نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے بھارتی سورماؤں کو 266 پر ڈھیر کیا، تاہم بارش کی وجہ سے قومی ٹیم اپنی اننگ شروع نہ کرسکی۔
بارش کی وجہ سے میچ ختم ہونے کے باعث دیے گئے ایک ایک پوائنٹ سے پاکستان نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاک بھارت کرکٹ میچ سری لنکا کے پالےکیلےاسٹیڈیم میں کھیلا جارہا تھا۔ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی بولرز نے بھارتی بلے بازوں کو شروع سے ہی دباؤ میں رکھا اور محض 66 رنز پر بھارت 4 وکٹیں گنوا بیٹھا تھا، تاہم اس کے بعد ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا نے لمبی شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور 204 رنز تک بڑھایا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 بھارتی سورماؤں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
نسیم شاہ اور حارث رؤف نے بھی عمدہ بولنگ کراتے ہوئے حریف ٹیم کے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی طرف سے ایشان کشن 82 اور ہاردک پانڈیا 87 رنزبنا کرنمایاں رہے۔ جبکہ روندرجدیجہ 14 رنر بناکر آؤٹ ہوئے، شردل ٹھاکر نے 3 ، کلدیپ یادو 4 اور جسپریت بھمرا کی اننگ 16 رنز تک محدود رہی۔
اس سے قبل شاہین شاہ نے گرین شرٹس کو آغاز میں ہی 2 اہم وکٹیں دلوائیں، جبکہ حارث رؤف نے تیسری اور چوتھی وکٹ اڑائی۔
بارش کے بعد میچ کا دوبارہ آغاز ہوتے ہی بھارتی کپتان روہت شرما 15 کے مجموعی اسکور پرشاہین شاہ آفریدی کی گیند پربولڈ ہوگئے۔ انہوں نے 22 گیندوں پر11 رنز بنائے۔
کچھ ہی دیر بعد بھارتی ٹیم کا اہم مہرہ سمجھے جانے والے ویرات کوہلی بھی شاہین آفریدی کی گیند پر4 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔
دو اہم وکٹوں کے بعد بھارت کی تیسری وکٹ 48 رنز پر گری۔
گرین شرٹس کو اگلی کامیابی حارث رؤف نے دلائی جنہوں نے شریاس ایئر کو 14 رنز پرآؤٹ کیا۔
اس کے بعد پھر بارش ہوگئی اور میچ روکنا پڑا۔
لیکن ایک بار پھر میچ شروع ہوا تو بھارت کی چوتھی وکٹ 66 رنز پر گرگئی۔
حارث رؤف نے شبھمن گل کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی پانچویں وکٹ 204 کے اسکورپرگری، ایشان کشن 82 رنز بنا کر حارث رؤف کا نشانہ بنے۔
بھارتی اننگ
بھارت کی پوری ٹیم 266 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، شاہین آفریدی نے 4، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3، 3 وکٹیں لیں۔
ہاردک پانڈیا 87 اور ایشان کشن 82 رنزبنا کر نمایاں رہے۔
جسپریت بھمرا نے 16، روندر جدیجہ اور شریاس ائیر نے 14، 14 رنز بنائے۔
کپتان روہت شرما نے11 اور شبھمن گل نے 10رنز بنائے۔
ویرات کوہلی اور کلدیپ یادو نے 4، 4 اور شاردل ٹھاکر نے 3 رنز بنائے۔
بارش کے پہلے وقفے تک
پہلی بار میچ روکے جانے تک بھارت نے 4.2 اوورز میں 15 رنزاسکورکیے تھے اوراس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبھمن گل نے اوپننگ کی۔ میچ کا پہلا اوور شاہین آفریدی نے کروایا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہائی وولٹیج میچ میں سری لنکا کا ابر آلود موسم خلل ڈال سکتا ہے۔
میچ سے قبل بھی بادل برس پڑے تھے جس کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے فیلڈ کو کورکردیا، تاہم ہلکی بارش کے باعث میچ کا وقت تبدیل نہیں کیا گیا تھا۔
ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ روہت شرما کے مطابق کرکٹ کے تمام شعبوں میں بہترکارکردگی کیلئےکوشاں ہیں۔
پاکستان کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ جلد وکٹیں لیں، ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ تمام کھلاڑی پر اعتماد ہیں۔
ایشیا کپ 2023 میں بھارت کیخلاف اس اہم ترین میچ میں پی سی بی نے نیپال کیخلاف کھیلنے والا اسکواڈ برقرار رکھا ہے۔
گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہیں ، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان (وکٹ کیپر) امام الحق، حارث رؤف، فخرزمان، سلمان علی آغا،محمد نواز، نسیم شاہ اورشاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
کپتان بابر اعظم نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ جیت کا تسلسل قائم رکھیں گے۔
بارش کا کتنا امکان
اہم میچ سے قبل بارش کی پیشگوئی پہلے سے کی جاچکی تھی تاہم شائقین کو آج صبح یہ خوشخبری سنائی گئی تھی کہ میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ موسم کی پیشگوئی کرنے والی مختلف ویب سائٹس پرکینڈی کا موسم بہتر دکھایاجارہا تھا۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ پاک بھارت میچ میں پورے دن بارش ہونے کے امکانات ہیں تاہم تازہ ترین صورتحال کے مطابق آج کے میچ کے دوران صرف ایک گھنٹہ بارش کا امکان ہے۔
حالیہ پیشگوئی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے میچ والے روز دوپہر 2 سے 3 بجے تک بارش کے 40 سے 60 فیصد امکانات ہیں جبکہ سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعد بارش کا امکان 20 فیصد سے کم ہے۔
سری لنکا کے پالے کیلے اسٹیڈیم کی بچ کیسی ہے؟
پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم بڑے سکورز کے لیے جانا جاتا ہے جہاں میدان میں اترنے والی پہلی ٹیم کو عام طور پر فائدہ ہوا ہے۔
اس اسٹیڈیم نے اب تک 33 میچوں کی میزبانی کی ہے جن میں سے 18 مرتبہ پہلے فیلڈنگ کرنے والی ٹیم نے فتح حاصل کی۔
اگر پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہوئی تو کیا ہوگا؟
50 اوور پر مشتمل ون ڈے میچ کا فائدہ یہ ہو سکتا ہے کہ بارش کی صورت میں گراؤنڈ اسٹاف کو کافی وقت مل جاتا ہے کہ وہ کم سے کم اوورز کا کھیل ممکن بنا سکیں اور اگر جم کر بارش برسی تو پاکستان بھارت میچ 20 اوور پر مشتمل ہو سکتا ہے۔
اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو پایا تو دونوں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹس شیئر کریں گی، پاکستان خود بخود سُپر 4 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا کیونکہ وہ پہلے ہی نیپال کو شکست دے چکا ہے جب کہ بھارت کو اگلے راؤنڈ میں جانے کے لیے اپنے گروپ فکسچر میں نیپال کو ہرانا ہوگا۔
Comments are closed on this story.