Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مال گاڑی کی 5 بوگیاں انجن سے علیحدہ، بے خبر ڈرائیور اگلے اسٹیشن بھی پہنچ گیا

انجن ڈرائیور کو معطل کردیا گیا
شائع 01 ستمبر 2023 08:58pm

پنوعاقل کے قریب مال گاڑی کی دس ویگنیں انجن سے علیحدہ ہوگئیں، اپ ریلوے لائن بلاک، ڈرائیور کو انجن سے ویگنیں علیحدہ ہونے کا پتہ تک نہ چل سکا، انجن ڈرائیور کو معطل کردیا گیا۔

کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کی 5 ویگنیں پنوعاقل کے قریب اچانک انجن سے علیحدہ ہوگئیں، تاہم انجن ڈرائیور کو اس سے لاعلم رہا اور باقی ویگنیں لیے مھیسرو ریلوے اسٹیشن پہنچ گیا۔

انجن ڈرائیور کو مھیسرو اسٹیشن پہنچ کر پتہ چلا کہ مال گاڑی کی 10 ویگنیں پیچھے کہیں علیحدہ ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے اپ ریلوے لائن کئی گھنٹے تک بلاک رہی۔

بعد ازاں ویگنوں کو لاکر دوبارہ مال گاڑی سے جوڑا گیا، واقعہ کی تصدیق کے لئے ڈی ایس ریلوے سکھر عرفان الحق سے رابطہ کیا گیا تو وہ طیش میں آگئے، اور واقعہ سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا

ڈی ایس ریلوے سکھر نے تحقیقات کے بعد مال گاڑی کے ڈرائیور اور دیگر ریلوے افسران پر برہمی کا اظہار کیا اور فوری کاروائی کرتے ہوئے انجن ڈرائیور کو معطل کردیا۔

مزید پڑھیں: بہاولپور اور نوابشاہ میں مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

واضح رہے کہ ریلوے سکھر ڈویژن میں غفلت، کوتاہی اور لاعلمی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، آئے دن اور اکثر اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں لیکن وزارت ریلوے کی جانب سے ان کا کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا ہے۔

freight train

Train Accidents