Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں حکومت تمام پالیسیوں کو لے کر چلے تو ملک بہتر ہو گا، اسحاق ڈار

پاکستان کے ڈیفالٹ کا منترہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا ہے، سابق وزیرخزانہ
شائع 01 ستمبر 2023 08:43pm
اسحاق ڈار. اے ایف پی
اسحاق ڈار. اے ایف پی

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کےڈیفالٹ کا منترہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا ہے، نگراں حکومت تمام پالیسیوں کو لے کر چلے تو ملک بہتر ہو گا۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2013 میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے بہت مسائل تھے، ہم معیشت وہاں لے کر گئے جہاں ہم 24 ویں معیشت بن گئے تھے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد شروع کیا، ہم نے2017 میں اقتدار چھوڑا تو دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی تھی، لیکن 2018 کے بعد 4 سال میں ملک کی معیشت کو 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا گیا۔

سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم نے تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کیں، اب پاکستان کے ڈیفالٹ کا منترہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا ہے، نگراں حکومت تمام پالیسیوں کو لے کر چلے تو ملک بہتر ہو گا۔

PMLN

Ishaq Dar

Caretaker prime minister