ترقی کو تنزلی میں کس نے بدلا چہرے سب کو یاد ہیں، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ترقی کو تنزلی میں کس نے بدلا، وہ چہرے سب کو یاد ہیں، خیبر پختون خوا کا ہیلی کاپٹر جلسوں کی ڈیوٹی کرتا رہا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے خیبر پختون خوا میں یوتھ کوآرڈی نیٹرز کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، صوبائی، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، اور 200 تحصیل یوتھ کو آرڈی نیٹرز کے انٹرویوز بھی مکمل ہوگئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدرمریم نوازنے تحصیل یوتھ کوآرڈی نیٹرزکے انٹرویوز کئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو ن لیگ کا قلعہ بنانا ہے، ترقی کا حق اس صوبے کا بھی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 10 سال میں خیبرپختونخوا کے وسائل کو صرف لوٹا گیا، ان دس سالوں میں اس شخص نے ہیلی کاپٹرسے نیچے پاﺅں نہیں اتارا، صوبے کا ہیلی کاپٹر جلسوں کی ڈیوٹی کرتا رہا، ترقی کو تنزلی میں کس نے بدلا، وہ چہرےسب کو یاد ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال کی بربادی کو خوشحالی میں بدلنا ہمارا عزم ہے، نواز شریف خیبر پختونخوا کو ترقی اور خوشحالی کا حق دیں گے۔
Comments are closed on this story.