Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخوپورہ: آئل ٹینکر میں لگی آگ بےقابو ہوگئی

آگ اس وقت لگی جب ڈبہ اسٹیشن پر آئل ٹینکر سے تیل نکالا جا رہا تھا، ریسکیو حکام
شائع 01 ستمبر 2023 07:04pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

شیخوپورہ میں ڈبہ آئل اسٹیشن پرآئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ آئل ٹینکر میں لگی آگ بےقابو ہوگئی۔

واقعہ گوجرانوالا روڈ پر پیش آیا، جس وقت ٹینکر میں آگ لگ اس وقت اسٹیشن پر تین آئل ٹینکرزموجود تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈبہ اسٹیشن پر آئل ٹینکر سے تیل نکالا جا رہا تھا۔

ٹینکر میں آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کیلئے پہنچیں جبکہ قریبی آبادی کے لوگ بھی جمع ہوگئے۔

fire

wildfire

Bus fire