Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی

'پاکستان برائے فروخت، سعودی عرب خریداروں میں سے ایک' نیوز18 نے اپنی ویب سائیٹ پر سرخی لگائی
شائع 01 ستمبر 2023 05:37pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ممکنہ طور پر رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی ہے، انڈین میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں، ان کا ممکنہ دورہ چار سے چھ گھنٹوں پر مشتمل ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد ممکنہ طور پر اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان آئیں گے جس کے بعد محمد بن سلمان بھارت روانہ ہو جائیں گے، تاہم بعض اطلاعات تو یہ بھی ہیں کہ محمد بن سلمان اپنا دورہ بھارت منسوخ کرسکتے ہیں اور اگر ایسا ہوا تو وہ پاکستان بھی نہیں آئیں گے۔

لیکن محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے امکانات نے ہی بھارتی ذرائع ابلاغ کو آگ بگولہ کردیا۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد و وزیراعظم نے فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھارتی میڈیا منفی تبصروں میں مصروف ہے۔

نیوز18 نے اپنی ویب سائیٹ پر سرخی لگائی۔ ”پاکستان برائے فروخت، سعودی عرب خریداروں میں سے ایک“ ولی عہد محمد بن سلمان دورہ بھارت سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اپنی رپورٹ میں نیوز 18 نے مزید لکھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ کا اسلام آباد کا دورہ بہت مختصر ہوگا، اس پیش رفت سے واقف لوگوں نے نشاندہی کی کہ یہ دورہ چار سے چھ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوگا۔

بھارتی میڈیا نے مزید لکھا کہ محمد بن سلمان پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، سعودی وزیر

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین روڈ ٹو مکہ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

نیوز 18 نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ بنیادی مقصد آرمی چیف سے ملاقات اور ان کا امیج مضبوط کرنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان کا نئی دہلی سے پہلے اسلام آباد کا دورہ کرنے کے فیصلے میں پڑھنے کے لئے زیادہ کچھ نہیں ہے اور یہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے محض متوازن عمل ہے۔

Saudia Arabia

Saudi Crown Prince

ٰIndia

PAKISTAN SAUDI ARABIA AGREEMENT