Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی واپڈا کے میٹر ریڈر پر فائرنگ

میٹر ریڈر کی موٹر سائیکل ہے بھی پر بھی تین فائر لگے ہیں، پولیس
شائع 01 ستمبر 2023 03:46pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیرآباد کالونی میں واپڈا کے ملازم میٹرریڈر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، اور فرار ہوگئے، جب کہ عصمت اللہ نامی میٹر ریڈر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی اسماعیل خان کے علاقے خیرآباد کالونی میں نامعلوم افراد نے واپڈا کے ملازم میٹرریڈر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عصمت اللہ نامی میٹر ریڈر زخمی ہوگیا، اور ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی ملازم کو قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا، عصمت اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے میٹر ریڈر پر 5 فائر کئے، جن میں سے 3 عصمت کی موٹر سائیکل پر اور ایک فائر واپڈا ملازم کو لگا، خوش قسمتی سے گولی کراس ہوگئی جس سے ملازم زیادہ زخمی نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پولیس نے مفرور ملزمان سمیت 4 افراد گرفتار کرلیے

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص عصمت اللہ خوف کے باعث کوئی بیان دینے سے قاصر ہے، تاہم فی الوقت ابتدائی رپورٹ درج کی گئی ہے۔

firing incident

KPK Police