Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: مسافروں کا وقت بچانے کیلئے ائرپورٹ پرنئی سہولت متعارف

افتتاح پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کیا
شائع 01 ستمبر 2023 04:10pm
تصویر: ڈیلی میل/ویب سائٹ
تصویر: ڈیلی میل/ویب سائٹ

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جدید ترین ہولڈ بیگیج اسکیننگ مشین نصب کر دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ائرپورٹ پر اسکیننگ مشین کا افتتاح کیا اور اس حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کی۔

یہ تکنیکی مدد پاکستان اور برطانیہ کے سول ایوی ایشن حکام کے درمیان ایوی ایشن سیکیورٹی میں بڑھتے ہوئے تعاون کا حصہ ہے۔

جناح انٹرنیشنل میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں جین میریٹ نے مشین کا افتتاح کیا، اسے چلایا اور مسافر کے بیگ کو اسکین بھی کیا۔

مزید پڑھیں:

شاہد آفریدی اورسہیل خان کی ائرپورٹ پر دلچسپ ملاقات، ویڈیو وائرل

’راکھی نہیں فاطمہ بولو‘، عمرے کے بعد ائرپورٹ پر اداکارہ کا مکالمہ

کراچی میں پھیلی وبا آشوبِ چشم سے بچنے کا طریقہ اور گھریلو علاج

مشین کی تنصیب مسافروں کے لئے مفید ہے کیونکہ اس سے وقت کی بچت ہوگی۔

اس وقت برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کو بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد دوسری بار ہولڈ بیگ اسکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن کراچی ائرپورٹ پر موجود مشین اب مسافروں کو اضافی وقت ضائع کرنے سے بچائے گی۔

اس موقع پر پی سی اے اے کے ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس ایئر کموڈور (ر) شاہد قادر نے کہا کہ برطانیہ، یورپی یونین اور دیگر مغربی ممالک جانے والی پروازوں پر پہلے لاگو 20 فیصد اضافی سیکیورٹی طریقہ کار اب ضروری نہیں رہے گا، جس سے مشین کی تنصیب کے بعد اس میں شامل ہر شخص کے لیے وقت کی بچت ہوگی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کے حوالے سے بھی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے سول ایوی ایشن حکام کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل ہوچکے ہیں۔

ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ نے برسلز میں یورپی کمیشن کے ساتھ حال ہی میں ہونے والی بات چیت کے مثبت نتائج کا بھی اشارہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ای اے ایس اے کی ٹیم کا دورہ رواں سال نومبر میں متوقع ہے جس کے امید افزا نتائج متوقع ہیں۔

ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ، ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس شاہد قادر، کراچی کے جے آئی اے پی ائرپورٹ کے سینئر حکام اور اے ایس ایف حکام نے تقریب میں شرکت کی اور ایوی ایشن کے شعبے میں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

karachi

uk

Jinnah International Airport

scanning machine