Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں اصل دکھائی دینے والے کاغذ کے لنگوروں سے بندروں کو ڈرانے کا منصوبہ

جی 20 کانفرنس میں آنیوالے معزز مہمانوں کو بچانے کے اقدامات
شائع 01 ستمبر 2023 10:22am
بھارتی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں بندر ایک خطرہ ہیں
بھارتی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں بندر ایک خطرہ ہیں

جی20 کانفرنس کی میزبانی کرنے والے بھارت نے خود کو درپیش ایک مسئلے کا انوکھا حل نکال لیا ہے۔

دنیا کی سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے ملک میں بندروں کی بھی بہتات ہے جو بلا خوف وخطر انسانوں کے درمیان گُھومتے ہیں۔

بھارت نے جی 20 کانفرنس میں آنے والے معزز مہمانوں کو ان بندروں سے بچانے کے اقدامات کرتے ہوئے خصوصی تربیت یافتہ’ منکی مین’ عملہ تعینات کرنے کے علاوہ انہی پھولوں کا ڈسپلے کھانے سے روکنے کیلئے لنگوروں کے کٹ آؤٹ تیار کروالیے جنہیں جگہ جگہ لگایا جارہا ہے۔

نئی دہلی کی سٹی کونسل نے 30 سے زیادہ ’منکی مین‘ کی خدمات حاصل کی ہیں جو جارحانہ لنگور کی چیخوں کی نقل کرتے ہیں۔

بھارتی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں بندر ایک خطرہ ہیں، جو بغیر کسی انتباہ کے مصروف سڑکوں پر دوڑتے ہیں اور اکثر پیدل چلنے والوں یا رہائشیوں پر حملہ بھی کردیتے ہیں۔اس کے علاوہ وہ دارالحکومت کے پتوں والے سرکاری علاقوں میں بھی تباہی مچاتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کالے چہرے والے لنگور عام طور پر بندروں کو ڈرانے کے لیے استعمال کیا جاتے ہیں اور یہ طریقہ اچھی طرح سے کام کرتا ہے۔

نئی دہلی میونسپل کونسل کے وائس چیئرمین ستیش اپادھیائے کا کہنا ہے کہ، ’ ہم بندروں کو ان کی قدرتی رہائش گاہ سے نہیں ہٹا سکتے، اس لیے ہم نے 30 سے 40 لوگوں کی ایک ٹیم تعینات کی ہے جو بندروں کو ڈرانے کے لیے تربیت یافتہ ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان ہوٹلوں میں جہاں مندوبین قیام کریں گے اور ان مقامات پر جہاں بندرنظرآتے ہیں، ایک ایک شخص تعینات کریں گے۔

دہلی کا میٹروپولیٹن علاقہ جس میں تقریبا 30 ملین لوگ رہتے ہیں، گزشتہ سال ہندوستان کے جی 20 کی صدارت سنبھالنے کے بعد سے خوبصورت بنائے جانے کی مہم پر ہے۔

پولیس نے 9 سے 10 ستمبر تک ہونے والی کانفرنس کے لیے دارالحکومت کے وسط کو تقریبا بند کر دیا ہے، سڑکیں بند ہیں اور کاروبار بندکیے جانے کے ساتھ چھٹی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حکام نے جنگلاتی علاقوں میں بندروں کو کھانا فراہم کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ سرحدوں سے باہر نہ گھومیں۔

حکام کے مطابق، ’ہم نے گزشتہ ایک ہفتے میں یہ کٹ آؤٹ شہر میں لگانا شروع کر دیے ہیں اور پہلے ہی اس کا مثبت اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بندروں نے ان علاقوں میں جانا بند کر دیا ہے جہاں یہ موجود ہیں‘۔

یہ پہلا موقع نہیں جب نئی دہلی نے کسی بڑے بین الاقوامی ایونٹ کے دوران بندروں سے نمٹنے کیلئے لنگوروں کا استعمال کیا ہو، اس سے قبل 2010 میں کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی یہ خدمات لی گئی تھیں۔

china

USA

ٰIndia

G20 Summit