Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پریس کانفرنس کے دوران امریکی سینیٹر پرایک بار پھرسکتہ طاری ہوگیا

80 سالہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن بھی اکثر نام بھول جاتے ہیں۔
شائع 31 اگست 2023 04:03pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

امریکی سینیٹر81 سالہ مچ میک کونل پر واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں سوالات کے جوابات دینے کے دوران سکتے کی کیفیت طاری ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینیئر ریپبلکن سیاستدان اور امریکی سینیٹر مچ میک کونل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس دوران سینیٹرمیک کونل سے پوچھا گیا کہ کیا وہ 2026 میں دوبارہ الیکشن لڑیں گے؟ جس پر وہ بالکل خاموش ہوگئے اور صرف چھت کو دیکھتے رہے۔

صحافی نے دوبارہ اونچی آواز میں سوال دہرایا کیونکہ اسے شبہ تھا کہ شاید اس کی آواز نہیں سنی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ٹرمپ صدارتی مباحثے میں شرکت کرنے کے بجائے آن لائن انٹرویو دینے پہنچ گئے

امریکی صدر کے مذاکرات ناکام ہوجانے کے باعث ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا

امریکا دیوالیہ ہو جائے گا، کتنے امریکی شہریوں کو یقین ہے؟

امریکی سینیٹر دوسری بار پوچھے جانے پر بھی خاموش رہے۔

وہ کافی دیر تک خاموش رہے جس پر ان کی معاون اسٹیج پر آئیں اور کان میں کچھ کہا لیکن امریکی سینیٹر نے تب بھی کوئی جواب نہیں دیا۔

اس کے بعد ان کے عملے نے پریس کانفرنس ملتوی کر دی اور سینیٹر کو باہرلے گئے۔

یاد رہے کہ امریکی سینیٹر میک کونل ایک ماہ قبل بھی پریس کانفرنس کے دوران سکتے میں چلے گئے تھے۔

اس واقعے کے بعد سے سینئر سیاستدانوں کی ریٹائرمنٹ پر بحث دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے 80 سالہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن بھی اکثر نام بھول جاتے ہیں۔

press conference

lifestyle

mitch McConnell

freeze