Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سڑک کنارے کھڑی فیملی کو ڈبل کیبن گاڑی نے کچل دیا

واقعے کا مقدمہ درج، پولیس تاحال گاڑی اور اس کے مالک ڈھونڈ نہیں سکی
اپ ڈیٹ 31 اگست 2023 04:38pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے کھڑی فیملی کو کچل دیا، حادثے کا مقدمہ درج کرلیا لیکن پولیس تاحال گاڑی اور اس کے مالک ڈھونڈ نہیں سکی۔

حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور موقع پرموجود افراد نے گاڑی کو روکنے کی بھی کوشش کی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جس میں غفلت، لاپروائی اور تیز رفتاری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمہ زخمی سجاد حسین کی مدعیت میں تھانہ گلشن اقبال میں درج کیا گیا ہے اور مدعی نے کہا کہ اپنی بہن، دو بیٹیوں ایک بھانجی کو اتوار بازار لایا تھا۔

مدعی نے کہا کہ واقعہ کے بعد بے ہوش ہوگیا، ہوش آیا تو اسپتال میں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی تمام افراد نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

karachi

Road Accident

Crime