Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’راکھی نہیں فاطمہ بولو‘، عمرے کے بعد ائرپورٹ پر اداکارہ کا مکالمہ

'خدا نے مجھے اسی طرح بنایا ، وہ مجھ سے اسی طرح محبت کرتا ہے جیسی میں ہوں'
اپ ڈیٹ 31 اگست 2023 02:47pm
تصویر: ہندوستان ٹائمز/ویب سائٹ
تصویر: ہندوستان ٹائمز/ویب سائٹ

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت(اسلامی نام فاطمہ)عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے بھارت واپس پہنچ چکی ہیں۔

اداکارہ اپنے دوستوں کے ساتھ سعودی عرب عمرے کی ادائیگی کیلئے گئی تھیں۔

وطن واپسی پر ائرپورٹ پرمداحوں نے پھولوں کے ہاروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

ائرپورٹ سے باہرنکلتے ہی منتظرکھڑے کئی صحافیوں نے جب اداکارہ کو راکھی ساونت کے نام سے مخاطب کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ، ’راکھی نہیں، فاطمہ بولو‘۔

جس کے بعد وہاں کھڑے تمام رپورٹرز نے انہیں فاطمہ کہنا شروع کر دیا۔

اسی دوران ایک آدمی نے ان کے گلے میں ہار ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ پیچھے ہٹ گئیں اور اس شخص کے ہاتھ سے ہار لے لیا۔

مزید پڑھیں:

مولانا طارق جمیل کے بیان پر مبنی راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل

راکھی ساونت کی طلاق کے بعد دُھوم دھڑکے کے ساتھ سڑک کنارے ’بریک اپ‘ پارٹی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ انتقال کر گئیں

اسی اثناء میں جب ایک خاتون نے فاطمہ کو ہار پہنایا توانہوں نے ان خاتوں کو ہار ڈالنے دیا۔

ایک رپورٹر نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے دستاویزات میں اپنا نام تبدیل کیا ہے تو اداکارہ کا کہنا تھا،’خدا نے مجھے اسی طرح بنایا ہے، وہ مجھ سے اسی طرح محبت کرتا ہے جیسی میں ہوں، اس لیے مجھے دستاویزات یا میرا نام تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے عادل خان کے ساتھ اپنی شادی کے لیے اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی نام فاطمہ رکھا تھا۔

شادی کے بعد انہوں نے اپنے شوہر پربدسلوکی کا الزام عائدکیا تھا اورپولیس میں رپورٹ بھی درج کروائی تھی۔

تعلقات میں کشیدگی کے بعد اس جوڑے کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔

راکھی ساونت نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مکہ مکرمہ میں اپنے عمرہ کی ادائیگی کے دوران متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

ویڈیوز میں وہ خانہ کعبہ کے پاس کھڑے ہو کر عادل کی جانب سے ان پر لگائے گئے مختلف الزامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کیمرے پر رورہی تھیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں عادل نے راکھی ساونت پر اپنے سابق شوہررتیش سے رابطے میں رہنے کا الزام لگایا تھا۔

umrah

lifestyle

Rakhi Sawant

fatima