Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ: بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم سری لنکا روانہ

ایشیا کپ کا دوسرا میچ آج سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا
اپ ڈیٹ 31 اگست 2023 09:46am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے دوسرے میچ کے لیے سری لنکا کے لئے رانہ ہوگئی۔

پاکستان ٹیم کل نیپال کو ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں شکست دے کر رات گئے خصوصی پرواز سے سری لنکا کے شہر کولمبو کے لیے روانہ ہوئی۔

قومی ٹیم کولمبو پہنچنے کے بعد بس کے ذریعے کینڈی روانہ ہوگی اور جمعہ کی شام پالے کیلے اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔

ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ بھارت کے خلاف دو ستمبر بروز ہفتے کو پالے کیلیے میں کھیلے گا۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس نے ون ڈے ایشیا کپ کا جارحانہ آغاز کیا اور نیپال کو پہلے ہی میچ میں 238 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

ایشیا کپ کا دوسرا میچ آج سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان دوپہر ساڑھے دو بجے کینڈی میں کھیلا جائے گا۔

Pakistan Cricket Team

Sri Lanka

India vs Pakistan

ASIA CUP 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)