Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کانسٹیبل سے موٹرسائیکل چھیننے والے 3 ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکوؤں نے چند گھنٹے پہلے پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا
اپ ڈیٹ 31 اگست 2023 09:31am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں تھانہ ستراہ کے علاقہ میں 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے چند گھنٹے پہلے پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا، جبکہ دوسری واردات میں شہری سے نقدی اور موٹرسائیکل چھینی تھی۔

پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار6 ڈاکوؤں نے تھانہ ستراہ کے علاقہ گولیاں چوک میں اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھیننے کی واردات کی، جس کی اطلاع پولیس کو ملی تھی۔

تھانہ ستراہ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا، تو وڈالہ روڈ پر موٹر وے پُل کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی سے سامنا ہونے پر سیدھی فائرنگ کردی۔

کچھ دیر بعد فائرنگ رکنے پر جائزہ لیا، تو 3 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکے تھے، جبکہ 3 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت جاوید عرف جیدا، اشرف عرف تلیر اور عدنان منور کے ناموں سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی، چوری، راہزنی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ملزمان چند گھنٹے قبل تھانہ ستراہ کے علاقہ جھاورانوالہ میں پولیس کانسٹیبل ہارون کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کی واردات میں بھی ملوث ہیں۔

پاکستان

Punjab police