Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ہلیری کو جیل میں نہ ڈالنے کا افسوس ہے، اگلی بار نہیں چھوڑوں گا، ٹرمپ

صدربنا تودشمنوں کےساتھ وہی کروں گا جومیرے ساتھ ہو رہاہے۔
اپ ڈیٹ 31 اگست 2023 08:39am
تصویر رویٹرز
تصویر رویٹرز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین کو وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 2024 کے صدارتی الیکشن میں اگر وہ منتخب ہوگئے تو وہ دشمنوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدربنا تودشمنوں کےساتھ وہی کروں گا جومیرے ساتھ ہو رہاہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ ہلیری کولاک اپ نہ کرنے کا افسوس ہے،اب کوئی چوائس نہیں، ڈیموکریٹس اوردیگر مخالفین بیمار اوربرے لوگ ہیں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے پہلی بار صدر بننے سے قبل بھی کہا تھا کہ اگر وہ صدر بنے تو ہلیری کلنٹن کو جیل میں ڈالیں گے۔

اکتوبر 2016 میں ٹرمپ کی طرف سے دی گئی یہ دھمکی کافی مشہور ہوئی تھی۔

Donald Trump

US presidential election