Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کی میز پرلایا جائے، یورپی ارکان پارلیمنٹ

مسئلہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات ہی ہیں، ارکان پارلیمنٹ کا صدر یورپی کمیشن کو خط
شائع 30 اگست 2023 08:31pm

یورپی ارکان پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کا مذاکرات پر لانے کے لئے صدر اور نائب صدر یورپی کمیشن کو خط لکھ دیا۔

یورپی ارکان پارلیمنٹ نے یورپی کمیشن کے صدر اور نائب صدر کو خط لکھا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔

یورپی ارکان پارلیمنٹ نے خط میں یہ بھی درخواست کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے، کیوں کہ اس مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہی ہیں۔

india

Indian occupied Kashmir

پاکستان

European Parliament

Members of European Parliament