Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ متوقع

ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں دو روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز، ذرائع
شائع 30 اگست 2023 02:58pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: یکم سمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث روپے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں یکم سے 15 ستمبر تک بڑا اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری ورزات خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی۔

اس کے علاوہ حکام کی جانب سے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں دو روپے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل اور پیٹرول پر لیوی برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول، ڈیزل کے علاوہ بجلی کے فی یونٹ اور گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک بڑے اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافے کا ارادہ کرلیا، گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پلان آئی ایم ایف کی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

احتجاج کے باوجود بجلی مزید مہنگی کرنے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے کے بعد ملک میں سونا مہنگا

دوسری جانب بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید دو روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا جس کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر35 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

federal cabinet

petrol price

Petroleum products

petroleum prices

Petroleum Division

Petroleum Levi