Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

والد کی فائرنگ سے زخمی ڈاکٹر سدرہ نیازی دم توڑ گئیں

میانوالی کی رہائشی ڈاکٹرسدرہ راولپنڈی میں زیرعلاج تھیں
شائع 30 اگست 2023 02:58pm

میانوالی میں والد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ڈاکٹرسدرہ نیازی راولپنڈی کے اسپتال میں دم توڑگئیں۔

ڈیڑھ ہفتے سے زندگی کی جنگ لڑنے والی ڈاکٹرسدرہ راولپنڈی کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

اہلِ خانہ نے ڈاکٹر سدرہ کے انتقال کی تصدیق کردی۔ اس واقعے کا مقدمہ ڈاکٹرسدرہ کے بھائی کی مدعیت میں والد عبدالصمد کیخلاف درج کیا جا چکا ہے

تاہم ابھی تک میانوالی پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی.

ڈاکٹر سدرہ 10روز قبل والد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق وہ مزید پڑھائی کیلئے ہاسٹل منتقل ہونا چاہتی تھیں تاہم والد اس بات کے شدید مخالف تھے۔

ڈاکٹرسدرہ کو 20 اگست کو تشویشناک حالت میں میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیاگیا تھا، وہ اس روز سے انتہائی نگہداشتکے وارڈ میں زیر علاج تھیں۔

فیملے کے مطابق ڈاکٹر سدرہ نیازی کی نمازجنازہ میانوالی میں ادا کی جائے گی۔

firing incident

DR SIDRA NIAZI

FATHER KILLED DAUGHTER