سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی کے حکم امتناع میں توسیع
سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔
سرکاری ملازمتوں پرپابندی سے متعلق ایم کیوایم کی درخواست کی سماعت کی سماعت ہوئی۔
ایم کیوایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے عدالتی حکم امتناع کے بعد ہونے والے تقرریوں کی تفصیلات پیش کردیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی تاریخوں میں اپوائنٹمنٹ لیٹر بنائے گئے، قانون کا مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے، نئے چیف سیکرٹری ہیں نئی نگران حکومت اور کابینہ ہے۔
بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ چیف سیکرٹری سندھ سے تفصلی رپورٹ طلب کی جائے اور اے جی پی آر کو تنخواہیں مراعات روکنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے ملازمتوں پر حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے کہا کہ جن فریقین کو نوٹس موصول نہیں ہوئے انہیں تین دن میں نوٹس کی تعمیل کی ہدایت کردی ہے۔
Comments are closed on this story.