Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائفر کیس: اٹک جیل میں سماعت کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست وکیل شیر افضل مروت کے وساطت سے دائر کی گئی
شائع 30 اگست 2023 01:57pm
تصویر:  اے ایف پی فائل
تصویر: اے ایف پی فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کے معاملے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت قانون کی جانب سے عدالت اٹک جیل منتقل کرنے کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے سائفرکیس میں 3 مزید درخواستیں دائر کردیں

وکیل شیر افضل مروت کے وساطت سے دائر کردہ اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سائفرکیس کی سماعت کو اٹک جیل میں منتقل کرنے کا غیر قانونی نوٹیفکیشن کالعدم قراردے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی سزا معطلی کی اصل وجہ سامنے آگئی

دوسری جانب ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ہونے والی سائفر کیس کی سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبرتک توسیع کی ہے۔

سماعت سیکیورٹی خدشات کے پیش نظراٹک جیل میں مقرر کی گئی تھی اور عمران خان کو جج ابوالحسنات کے روبرو پیش کیا گیا۔

اسلام آباد

Islamabad High Court

ٰImran Khan