Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت کا اسٹیج ڈراموں میں فحاشی کیخلاف بڑا فیصلہ، 7 رکنی کمیٹی تشکیل

کمیٹی پرانے قوانین پرنظر ثانی کے بعد ترامیم تجویزکرے گی
شائع 30 اگست 2023 01:17pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پنجاب حکومت نے اسٹیج ڈراموں میں فحاشی کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

عامر میر نے کہا کہ کمیٹی 7 دن میں 150 برس پرانے قوانین پرنظر ثانی کے بعد ترامیم تجویزکرے گی، جس کی منظوری پنجاب کابینہ کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسٹیج ڈراموں میں ڈانسز پر مکمل پابندی کی تجویز دی جا رہی ہے۔

اس سے قبل عامر میر کی ہدایت پر ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 18 ڈانسرز پر صوبے بھر میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

lahore

Stage dancer