Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈینگی پھرپھیل رہا ہے لیکن یہ خوراک آپ کو بچا سکتی ہے

ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا ضروری ہے، ماہرین
شائع 30 اگست 2023 03:56pm
تصویر: انڈیا ٹوڈے/ویب سائٹ
تصویر: انڈیا ٹوڈے/ویب سائٹ

ڈینگی بخارہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے لکن اس کا شکار افراد پٹھوں کی غیرمعمولی کمزوری اور جسم میں درد کی عام شکایات کرتے نظرآتے ہیں۔ تھوڑی سی احتیاط آپ کو بچا سکتی ہے۔

چند ایسی عادات ہیں جنہیں اپنا کر اس بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کی جاسکتی ہے۔

ماہرین ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مدافعتی نظام مضبوط بنانے پر زوردیتے ہیں کیونکہ اس بیماری کا شکار ہونے کے بعد اس کے اثرات دیر پا رہتے ہیں۔

قوتِ مدافعت بڑھانے کیلئے ان خوراک کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔

مشروبات

قوت مدافعت پیدا کرنے کے لیے وافر مقدار میں پینے کا پانی اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ گرم مشروبات، مرکبات، جڑی بوٹیوں کی چائے، شوربہ اور سوپ ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

دن کا آغاز لیموں پانی سے کرنے والے کیا فوائد پاتے ہیں

بلیک کافی پینے کے حیرت انگیز فوائد

یہ گولی آپ کو دوبارہ ہارٹ اٹیک سے بچا سکتی ہے

ان گرم مشروبات کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے مشروبات جیسے لیموں پانی، لسی اور ناریل کا پانی بھی فائدہ مند ہیں۔

یہ مشروبات ری ہائیڈریٹنگ ہیں جو الیکٹرولائٹ کے توازن کو برقرار رکھتے ہیں۔

پھل

موسمی پھل جیسے جامن، ناشپاتی، آلو بخارا، چیری، آڑو، پپیتا، سیب اور انار شامل کرنے سے وٹامن اے، وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر جیسے غذائی اجزاء کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ پھل ہاضمے کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

سبزیاں

موسمی سبزیوں کو اپنی باقاعدہ غذا کا حصہ بنانا چاہیئے تاکہ آنتوں کی صحت کوبہتربنایا جاسکے۔

مختلف رنگوں کی سبزیوں میں موجود مختلف وٹامنز جیسے وٹامن اے، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ زنک، میگنیشیم جیسے معدنیات اچھے اینٹی آکسیڈنٹس ہیں اور قوت مدافعت فراہم کرتے ہیں۔

جڑی بوٹیاں

مصالحے اور جڑی بوٹیاں جیسے ہلدی، ادرک، لہسن، کالی مرچ، دار چینی اورالائچی اینٹی انفلیمیٹری، اینٹی فنگل، اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیریل اور قوتِ مدافعت بڑھانے والے اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ ٹی سیلز کو ریگولیٹ کرکے انسانی جسم کو جراثیموں سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔

ڈینگی کے پھیلاؤ کے موسم میں کھانا پکاتے ہوئے ان مصالحوں کو لازمی شامل کریں اور اپنی صحت کو بہتر بنائیں۔

میوہ جات

میوہ جات پروٹین، صحت مند چربی، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہیں۔ پروٹین اور آمائینو ایسڈ جسم کے بنیادی بلڈنگ بلاکس ہیں اور جی آئی ٹریکٹ اور مدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

پروبائیوٹکس

غذا میں پروبائیوٹکس جیسے دہی، پنیر اور سویابین لازمی شامل کریں۔

پروبائیوٹکس اچھے بیکٹیریا سے بھرے ہوتے ہیں جو ہمارے نظام ہاضمہ کیلئے کام کرتے ہیں اور قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔

صحت

dengue

food for health

precautions