Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس : ویگنرگروپ کے سربراہ کو خاموشی سے دفنا دیا گیا

پریگوزن کی ہلاکت پر امریکا کا ردعمل سامنیے آگیا
شائع 30 اگست 2023 09:20am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

روس کے نجی ملیشیا کے سربراہ پریگوزن کو سینٹ پیٹرز برگ کے قبرستان میں خاموشی سے دفنا دیا گیا ہے۔

خبرایجسی کے مطابق پریگوزن کی تدفین کے وقت میڈیا کو قریب نہیں آنے دیا گیا ہے، ان کی تدفین سینٹ پیٹرز برگ کے قبرستان میں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: روس کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، 4 طیارے تباہ

ویگنر گروپ کے سربراہ ییوگینی پریگوزن گزشتہ ہفتے پراسرار طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس نے پریگوزن کی موت کا ذمہ دار کریملن کو قرار دے دیا ہے۔ کریملن کی مخالفین کو مارنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔

ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا کہ پریگوزن کی موت کے پیچھے روسی صدر پیوٹن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

russia

white house

USA

Wagner Group

Yevgeny Prigozhin