Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشین: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ حملہ آور ہلاک

حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، سی ٹی ڈی
شائع 30 اگست 2023 08:28am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشین کے علاقے سرخاب میں کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار مبینہ حملہ آور ہلاک کردیے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار مبینہ حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں، ان کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار کیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی اورملتان میں کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔

terrorism

quetta

CTD