Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صبح سویرے چہچہا کر جگانے والی چڑیا غائب کیوں ہوگئی؟

گھروں کی دیواروں، چھتوں، گلیوں میں یہ پرندہ پھدکتا ہوا عام نظر آتا تھا۔ لیکن پھر اچانک یہ غائب ہوگیا۔
شائع 30 اگست 2023 05:30am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

ایک چھوٹا بھورے رنگ کا پرندہ ہوا کرتا تھا جو ہر وقت ہمارے ارد گرد اڑتا پھرتا تھا۔ گھروں کی دیواروں، چھتوں، گلیوں میں یہ پرندہ پھدکتا ہوا عام نظر آتا تھا۔ لیکن پھر اچانک یہ غائب ہوگیا۔

ہم بات کر رہے ہیں ”چڑیا“ کی جسے انگریزی میں ”House Sparrow“ کہا جاتا ہے، وہ چڑیا صبح سویرے چہچہا کر ہمیں جگاتی تھی، لیکن شاید نوٹس کریں تو آپ کو اب یہ شاید ہی دیکھنے کو ملے۔

افسوس ناک بات یہ ہے کہ پچھلے 15 سالوں میں چڑیاؤں کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

شہری علاقے مسلسل پھیل رہے ہیں، یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو چڑیا کیلئے مددگار ہونی چاہئیے کیونکہ یہ انسانی ماحول کے قریب رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

چڑیا شہروں میں پھلتی پھولتی ہے کیونکہ یہاں خوراک وافر مقدار میں دستیاب ہوتی ہے اور چڑیا اسے ڈھونڈنے میں ماہر ہے۔

لیکن سوال اب بھی باقی ہے کہ چڑیاؤں کی تعداد گھٹ کیسے گئی، یہ تمام چھوٹے پرندے کہاں ہیں؟

مزید پڑھیں

بندروں کیساتھ سیاہ فام انسان کی نمائش، 114 سال بعد معافی

چڑیا گھر سے فرار چمپینزی اور ملازمہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

امریکا اور یورپ  کےانسانی چڑیا گھر

کچھ تحقیقی منصوبوں سے پتہ چلا ہے کہ چڑیا دوسرے پرندوں کی کچھ انواع جیسے عام مینا، طوطے، کبوتر اور چیلوں سے بڑھتے ہوئے مقابلے کا شکار ہے۔ یہ پرندے قبضہ کر رہے ہیں اور مقامی چڑیوں کو باہر دھکیل رہے ہیں۔

یہ پرندے بہت جارحانہ ہوتے ہیں اور انہی وسائل کے لیے مقابلہ کرتے ہیں جن کی چڑیاؤں کو ضرورت ہوتی ہے۔

اسی لیے چڑیائیں کمزوری کی وجہ سے مقابلہ نہ کرنے کی وجہ سے نقل مکانی کر گئی ہیں۔

House Sparrow

Where are sparrows